۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ/ حضرت آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے خطے اور دنیا سے آفت کو دور کرنے کے لئے علمائے عراق سے خدا کی بارگاہ میں التجا کرنے کی درخواست کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے خطے اور دنیا سے آفت کو دور کرنے کے لئے علمائے عراق سے خدا کی بارگاہ میں التجا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے فرمایا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر صحت و سلامتی کو ایک بہت بڑی تباہی کا سامنا ہے ہمارے خطے سمیت ، زمین پر مصیبتوں اور آفات بڑھتی جارہی ہیں ، اس آفت اور بلا سے  معاشی اور معاشرتی تباہی بڑھ جاتی ہے۔

آپ نے مزید فرمایا کہ انسانی عقل کو اگر کم سے کم بصیرت بھی حاصل ہو، تو وہ یہ جانتی ہے کہ ان حالات میں خدا کی طرف لوٹنا ہوگا اور آفت آنے سے پہلے ہی خدا سے التجا کرنا چاہیے۔

آیت اللہ مدرسی نے اس آیت شریفہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ "فَفِرُّوا إِلَی اللَّهِ إِنِّی لَکُمْ مِنْهُ نَذیرٌ مُبین"انسانوں کو اپنے گناہوں سے توبہ ، معافی ، اصلاح نفس اور انحرافات کی اصلاح کرنے میں ہمت و شجاعت کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ممتاز عراقی عالم دین نے دین اسلام پر عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دین الہی انسانیت کی سعادت مندی اور دین کے احکامات ان کی اصلاح کے لئے طے کیئے گئے ہیں ، قرآن مجید ان احکامات کو ظلم سے روکنے،خدا اور لوگوں سے عہد شکنی نہ کرنے ،منحرف ہونے سے بچنے اور شہوات سے دوری اختیار کرنا بیان کرتا ہے۔

آیت اللہ مدرسی نے نیک اور مخلص بندوں اور علمائے کرام کو ان باتوں پر توجہ دینے کی دعوت دیتے ہوئے ، اس گروہ سے  سیاسی معاملات سمیت ملک کے دیگر امور میں اصلاح کی خاطر اپنی ذمہ داریوں کو خالص الہی ارادے کے ساتھ نبھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ، متعصب افراد کے الزامات کا صبر و تحمل کے ساتھ سامنا کریں۔ 

آخر میں ، انہوں نے آفات اور بلیات سے بچنے کے لئے خدا کی بارگاہ میں التجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .